Besan Kay Ladoo Tips in Urdu - Besan Kay Ladoo Totkay - Tip No. 2931

Urdu Totkay Besan Kay Ladoo بیسن کے لڈو (Tip No. 2931) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Ladoo in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Besan Kay Ladoo Recipe In Urdu

بیسن کے لڈو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2931

اشیاء:
بیسن آدھا کلو
گھی ڈیڑھ پاؤ
چینی آدھ کلو
سبز الائچی پندرہ بیس عدد
پستہ چند دانے
ترکیب:
بیسن کو گھی میں خوب اچھی طرح بھونیں۔ جب یہ بھن جائے تو اس میں چینی خوب پیس کر باریک کر کے ملا دی جائے اور نیچے اتار کر اتنا ملائیں کہ سب یک جان ہو جائے۔ اب ذرا ٹھنڈا ہونے پر اس میں الائچی کے چند دانے ڈال دیں اور لڈو بنا لیں۔ اوپر سے پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیں اور چاندی کے ورق لگا لیں۔ یہ بہت لذیذ لڈو تیار ہوں گے۔

More From Ladoo