Boondi Ke Ladoo Tips in Urdu - Boondi Ke Ladoo Totkay - Tip No. 2659

Urdu Totkay Boondi Ke Ladoo بوندی کے لڈو (Tip No. 2659) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Ladoo in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Boondi Ke Ladoo Recipe In Urdu

بوندی کے لڈو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2659

اشیاء:
دال چنا
دہی 50گرام
چینی 750گرام
دودھ 100ملی لیٹر
بیکنگ پاؤڈر 2گرام
الائچی سبز 10گرام
گھی حسب ضرورت
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
دال کو چن کر رات کو پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح کے وقت اس دال کو دھو کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ اب اس دال میں 25ملی لیٹر گھی ڈال کر خوب پھینٹئے۔ جب گھی دال میں مل جائے تو اس دال میں دہی، دودھ اور بیکنگ پاؤڈر بھی ملا لیجئے اور ہاتھ یا کانٹے سے اتنا پھینٹے کہ جھاگ اٹھنے لگے اور خمیر بن جائے۔ایک دیگچی میں چینی اور 250ملی لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر چاشنی تیار کر کے اتار کر رکھ لیجئے۔ ایک کڑاہی میں کافی گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب گھی کڑ کڑا جائے تو لوہے کی ایک موٹے چھید والی چھلنی کڑاہی کے اوپر رکھ دیجئے اور پسی ہوئی دال اس میں ڈال کر بوندیاں گرا ئیے اور جلدی جلدی نکال کر چاشنی ڈالتے جائیے۔ بوندیوں کو زیادہ دیر نہیں تلنا چاہیے ورنہ ان کی رنگت خراب ہو جائے گی۔ جب بوندیاں چاشنی میں خوب بھیگ جائیں تو چمچے سے نکال کر ٹھنڈی ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈی ہونے پر ان میں الائچی کے دانے نکال کر ملا لیجئے اور ہاتھ سے گول گول لڈو بنا کر کسی پرات یا سینی میں رکھتے جائیے۔ لڈو خشک ہو جائیں ، تو ان پر چاندی کے ورق لگا لیجئے۔

More From Ladoo