Rasgullay Number Four Tips in Urdu - Rasgullay Number Four Totkay - Tip No. 760

Urdu Totkay Rasgullay Number Four رس گلے (Tip No. 760) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Desserts And Sweets in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Rasgullay Number Four Recipe In Urdu

رس گلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 760



اجزاء:
گھی ایک سو پچیس گرام
بیسن سات سو پچھترگرام
پنیر ایک کلو
دودھ حسب ضرورت
ترکیب:
دیگچی میں دووھ ڈال کر چولہے پر چڑھادیں ۔پکنے لگے تو ایک لیموں کا رس یا ٹاٹرک ایسڈکی ایک ہلکی سے چٹکی ڈال دیں ۔کچھ دیر پکنے دیں ۔جب دودھ پھٹ جائے تو اتارلیں ۔اب اس کو باریک ململ کے کپڑے میں ڈال کر لٹکائیں تاکہ تمام پانی اچھی طرح نچڑ جائے اور ٹھپہکوں کا پنیر بن جائے ۔پانی کا اچھی طرح نچڑ جانا ضروری ہے۔چاولوں کو صاف کر کے بھگو دیجئے ۔دو گھنٹے بھیگے رہیں ۔اس کے بعد نتھار کر باریک پیس لیں ۔چاولوں کے آٹے اور پنیر کو کم ازکم ایک گھنٹہ تک گوندھیں تاکہ دونوں یک جان ہو جائیں ۔اب اس کے حسب پسند چھوٹے یا بڑے گولے بنالیں ۔چینی میں دوسو پچاس گرام پانی ڈال کر پکائیں ۔چاشنی ایک تار کی تیار ہوجائے تو اس میں رس گلے چھوڑ دیں اور پکنے دیں ۔نرم ہاجائیں اور پھول جائیں تو اتار لیں۔ایک ڈونگے میں شیرہ نکال کر اس میں رس گلے ڈال کر چاندی کے ورق لگا دیں ۔
(نوٹ)آنچ ہلکی رہے اور چاشنی ایک تار سے گاڑھی نہ ہونے پائے ۔گاڑھی چاشنی رس گلوں میں وہ لذت پیدا نہیں کرتی جو ایک تار کی چاشنی کرتی ہے ۔

More From Punjabi Desserts And Sweets