Chatni Aam Six Tips in Urdu - Chatni Aam Six Totkay - Tip No. 1262

Urdu Totkay Chatni Aam Six چٹنی آم (Tip No. 1262) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chatni Aam Six Recipe In Urdu

چٹنی آم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1262

اشیاء:
آم کی پھانکیں ایک کلو گرام
ادرک آدھی چھٹانک
سرکہ آدھا کلو گرام
لہسن آدھی چھٹانک
چینی ایک کلو گرام
خشک پودینہ چھ ماشے
کشمش ایک چھٹانک
سرخ مرچ تین ماشے
دانہ الائچی کلاں تین ماشے
نمک دو تولے
ترکیب:
آم کی پھانکوں کو سل پر اچھی طرح سے کوٹ لیا جائے اور پھر تین پاؤ پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور جب خوب گل جائیں تو ٹھنڈی ہونے پر خوب مل کر اس کا رس نکال لیں اور پھوک کو پھینک دیں۔ اس کے بعد اس عرق میں دھلی ہوئی کشمش اور خشک کی ہوئی ادرک اور لہسن تراش کر باقی مصالحہ پیس کرملا دیں اور پھر بعد میں اس عرق میں چینی اور حسب ضرورت پانی ملا کر آنچ پر چڑھا دیں اور چمچ مسلسل ہلا تے رہیں ۔ جب پانی خشک ہو جائے اور قوام درست ہو کر چٹنی گاڑھی ہو جائے تو اتار کر اچھی طرح سے ٹھنڈا کر لیں اور اس کے بعد مرتبان میں محفوظ کر لیں۔ نہایت ہی عمدہ اور ذائقے سے بھر پور چٹنی تیار ہے۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba