Khubani Ka Jam Tips in Urdu - Khubani Ka Jam Totkay - Tip No. 7374

Urdu Totkay Khubani Ka Jam خوبانی کا جام (Tip No. 7374) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khubani Ka Jam Recipe In Urdu

خوبانی کا جام کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7374

خوبانیوں کو اچھی طرح صاف دھو لیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ خوبانیاں اچھی طرح ڈوب جائیں۔
جب خوبانیاں مکمل طور پر نرم ہو جائیں تو ہاتھوں کو صاف دھو کر ان کو پانی سے نکالیں (پانی کو محفوظ رکھیں) اور ان کے درمیان کی گٹھلی نکال لیں۔
خوبانیوں کو اسی پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں،جب گل کر یکجان ہو جائے تو انھیں لکڑی کے چمچ سے کچل لیں۔
چینی شامل کر کے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چینی کا پانی خشک ہو کر شیرہ بن جائے (انگوٹھے اور انگلی کی مدد سے شیرہ اُٹھا کر دیکھیں،اگر وہ چپکتا سا ہے تو تیار ہے)۔
چولہے سے اتار کر مکمل ٹھنڈا ہونے دیں پھر صاف خشک بوتلوں میں محفوظ کر لیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba