Murabba Fruit Mix Tips in Urdu - Murabba Fruit Mix Totkay - Tip No. 1309

Urdu Totkay Murabba Fruit Mix مربہ فروٹ مکس (Tip No. 1309) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murabba Fruit Mix Recipe In Urdu

مربہ فروٹ مکس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1309

اشیاء:
فروٹ مکس ایک کلو گرام
چینی ایک کلو گرام
روح کیوڑہ 25گرام
سبز الائچی چند عدد دانے
ترکیب:
فروٹ مکس میں آم، سیب ،خوبانی، آلوچہ، آلو، بخارا، آڑو اور ناشپاتی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر پھل بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ اور ان پھلوں کا مربہ بنانے کے عام طور پر ایک ہی طریقے استعمال کیا جاتا ہے۔ مربہ تیار کرنے کے لئے ہمیشہ عمدہ اقسام کے پھلوں کا انتخاب کیا جائے۔ اس مربہ کو تیار کرنے کی ترکیب یہ ہے کہ پھلوں کو پانی میں ڈال کر اچھی طرح سے ابال لیا جائے۔ خوبانی جیسے پھل کے لئے دو منٹ کافی ہیں اور آم وغیرہ کے لئے پانچ منٹ وقف کر نے چاہئیں ۔ پھلوں کو اس قدر ابال لیں کہ وہ نرم نہ ہونے پائیں۔ پھر ایک کلو گرام چینی میں ایک کلو گرم پانی ڈال کر چاشنی تیار کر لی جائے اور جب چاشنی تیار کر لیں۔ تو اس میں پھل ڈال دئیے جائیں اور اس قدر پکائیں کہ پھل گل جانے چاہئیں ۔ چاشنی چڑھنے نہ پائے۔ اب اس میں روح کیوڑہ اور الائچی ڈال دی جائے اور اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں اور ایک مرتبان میں ڈال کر محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین صحت بخش مربہ فروٹ مکس تیار ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba