Chicken In Cherry Sauce Tips in Urdu - Chicken In Cherry Sauce Totkay - Tip No. 7422

Urdu Totkay Chicken In Cherry Sauce چکن ان چیری ساس (Tip No. 7422) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken In Cherry Sauce Recipe In Urdu

چکن ان چیری ساس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7422

چکن بریسٹ کو صاف دھو کر اس میں دونوں طرف کٹ لگا لیں اور چار کھانے کے چمچ سرکہ اور کچلا ہوا لہسن ملا کر اس پر اچھی طرح مل کر رکھ دیں۔
پندرہ سے بیس منٹ بعد اس پر نمک اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ لگائیں۔گرل پین کو درمیانی آنچ پر اچھی طرح گرم کر لیں۔
اس پر دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر چکن بریسٹ کو دونوں طرف سے سنہری ہونے تک گرل کر لیں۔
چیری ساس بنانے کے لئے چیریز کو آدھی پیالی پانی میں ڈال کر اُبال لیں اور بیج نکال کر ان کو بلینڈ کر لیں۔
ساس پین میں ڈال کر اُبالنے رکھیں اور اُبال آنے پر اس میں سرکہ،کینو کا رس اور کالی مرچ ڈال کر ہلکا سا پکائیں۔
کارن فلار کو ایک کھانے کے چمچ سادے پانی میں گھول لیں۔
اور ساس میں شامل کر کے اسے گاڑھا ہونے تک پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔
گرم گرم گرل کئے ہوئے چکن کو پلیٹر میں رکھ کر اس پر چیری ساس ڈال کر سرو کریں۔

More From Murgh Pakwan