Chicken Kabab Tips in Urdu - Chicken Kabab Totkay - Tip No. 5938

Urdu Totkay Chicken Kabab چکن کباب (Tip No. 5938) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Kabab Recipe In Urdu

چکن کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5938

سب سے پہلے چنے کی دال صاف کر کے ایک گھنٹے کے لئے ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔
 چکن کی بڑے سائز میں بوٹیاں بنوائیں، قیمہ نہیں بنوانا۔ کباب بنانے کے لئے ایک پین میں چکن، چنے کی دال، لہسن ، ادرک اور تمام مصالحے ایک کپ پانی سمیت گلنے کے لئے رکھ دیں۔
پانچ منٹ تیز آنچ پر پکائیں۔ جب بھاپ بن جائے تو پین ڈھک کر آنچ بھی ہلکی کر دیں۔ اسی دوران دوسرے چولھے پر کو ئلہ دہکانے کے لئے رکھ دیں۔ یاد رہے کہ چکن اور دال کو اچھی طرح نہیں گلانا، ورنہ کباب صحیح نہیں بن پائیں گے۔
جب آمیزہ تیار ہو جائے تو چولھا بند کر دیں۔ اس کے بعد پین میں روٹی کا ٹکڑا رکھ کر اس پر دہکتا ہوا کوئلہ رکھیں اور کوئلہ پر مکھن ڈال کر فوراََ ڈھک دیں۔
 جب پین کے اندرسے دھواں ختم ہو جائے تو کبابوں کا آمیزہ کسی پیالے میں نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر مشین یا کونڈی میں کوٹ لیں۔
 چکن کے ریشے برقرار رہنے چاہئیں، پسے ہوئے نہیں ہونے چاہیں۔
 کباب بنانے کے بعد انہیں کچھ دیر فریج میں رکھیں۔
 کباب فرائی کرنے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں تھوڑا سا نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں کباب اچھی طرح ڈپ کر کے فرائی کر لیں۔
 انتہائی منفرد ذائقے کے چکن کباب تیار ہوں گے۔

More From Cutlus Aue Kebab