DAHI K ASMO KABAB Tips in Urdu - DAHI K ASMO KABAB Totkay - Tip No. 6032

Urdu Totkay DAHI K ASMO KABAB دہی کے اسمو کی کباب (Tip No. 6032) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

DAHI K ASMO KABAB Recipe In Urdu

دہی کے اسمو کی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6032

قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھیں اور دبادباکر نچوڑ کر خشک کر لیں ۔پھر اس میں ہری مرچیں اور ڈبل روٹی کے سلائسز ڈال کر چاپر میں پیس لیں ۔اس میں نمک ،کالی مرچ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس کے حسب پسند شیپ کے کباب بنا لیں ۔
فرائنگ پین میں تھوڑا تھوڑا کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے ان کبابوں کو سنہری فرائی کرلیں ۔ پین میں کوکنگ آئل میں دو بار یک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں ،پھر اس میں ادرک لہسن ،لال مرچ ،نمک اورکٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں ۔درمیانی آنچ پر ٹما ٹر گلنے تک پکائیں ۔
دہی میں نمک اور باریک چوپ کیا ہوا ہرا دھنیا ملا کر پھینٹیں ۔پہلے تار کئے ہوئے کبابوں کو مصالحے پر رکھیں اس پر پھینٹی ہوئی دہی ڈالیں اور اوپر سے پیاز کے لچھے رکھ کر اوپر سے دہکتا ہوا کوئلہ رکھ دیں ۔
دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈا ل کر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں ۔جب کوئلے کی سوندھی خوشبو رچ جائے تو کوئلہ نکال کر کبابوں کو ڈش میں نکالیں اور باریک کٹا ہو ا پودینہ چھڑک دیں ۔

More From Cutlus Aue Kebab