Mutanjan Pulao Tips in Urdu - Mutanjan Pulao Totkay - Tip No. 3507

Urdu Totkay Mutanjan Pulao متنجن پلاؤ (Tip No. 3507) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutanjan Pulao Recipe In Urdu

متنجن پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3507

اول گوشت پانی اور نمک کی یخنی تیار کر کے اسے لونگ کا بگھار دیجئے
پھر گوشت کی بوٹیوں کو یخنی میں سے نکال کر اس میں کھانڈ اور لیموں ڈال کر جوش دیجئے
الائچی اور لونگ اور زعفران پیس کر ان میں ملا دیجئے
اب چاولوں کو پانی میں ہلکا سا جوش دیجئے اور پتیلی چولہے سے اتار کر رکھ لیجئے
پھر انہیں یخنی میں ملا کر اوپر سے ذرا سا نمک ڈال کر دم پر رکھ دیجئے
جب وہ پختہ ہونے پر آجائیں تو اوپر سے گھی ڈالئے
پھر بادام اور کشمش ڈالنے کے بعد عرق گلاب چھڑک کر تھوڑی دیر کے لئے دیگچی کا منہ بند رہنے دیجئے
لذیذ ترین متنجن پلاؤ تیار ہوگا
نوٹ:
بعض لوگ بادام اور کشمش گھی میں بھون کر ڈالتے ہیں، اس سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا
پلاؤ کا ذائقہ دراصل یخنی سے بنتا ہے

More From Pulao Pilaf