Chicken Pakora Tips in Urdu - Chicken Pakora Totkay - Tip No. 6452

Urdu Totkay Chicken Pakora چکن پکوڑا (Tip No. 6452) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Samosay, Roll And Pakora in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Pakora Recipe In Urdu

چکن پکوڑا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6452

گوشت کو اچھی طرح دھولیں۔دیگچی میں دوکھانے کے چمچ آئل ڈال کر گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں۔جب پیاز گلابی ہو جائے تو ادرک‘لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔
اس کے بعد نمک‘سرخ مرچ‘ہلدی‘سفیدمرچ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔جب مصالحہ آئل چھوڑ دے تو گوشت ڈال کر 5سے7منٹ تک ہلائیں۔
اب اس میں دو کپ پانی ڈال کر دیگچی کو ڈھک دیں جب تک پانی خشک نہ ہو جائے۔پانی خشک ہونے پر چکن تیار ہو جائے گا۔
پکوڑے بنانے کے لئے بیسن تیار کریں اس میں آدھا چمچ نمک‘آدھا چمچ ہلدی‘لال مرچ آدھا چمچ اور خشک دھنیا اور پانی ڈال کر پیسٹ بنائیں۔
اب چکن کے ٹکڑوں کو باری باری بیسن میں ڈیپ کر کے تل لیں اور گولڈن ہونے پر نکال کر گرما گرم شروع کریں۔

More From Chicken Samosay, Roll And Pakora