Chicken Bread Rolls Tips in Urdu - Chicken Bread Rolls Totkay - Tip No. 4923

Urdu Totkay Chicken Bread Rolls چکن بریڈرولز (Tip No. 4923) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Samosay, Roll And Pakora in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Bread Rolls Recipe In Urdu

چکن بریڈرولز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4923

سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح دھو کر ایک پین میں نمک کالی مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں
چکن میں صرف اتنا پانی شامل کریں کہ گوشت گلنے تک خشک ہوجائے
اب ایک اور پین میں پانی ابالیں اور اس میں سبزیاں ڈال کر صرف دومنٹ تک پکائیں اور پھر پانی سے نکال کر چھلنی میں ڈال دیں
تاکہ ان کا سارا پانی نکل جائے
جب تک سبزیاں ٹھنڈی ہوں آپ ایک بڑے پیالے میں ابلے ہوئے آلو میش کریں اور تمام سبزیاں اس میں شامل کرلیں
جب چکن اچھی طرح گل جائے اور اس کا پانی بھی خشک ہوجائے تو اس کے باریک ریشے کر کے اسے بھی سبزیوں کے پیالے میں شامل کریں
سویاسوس اور ہری مرچیں ڈال کر ہاتھوں سے تمام چیزیں اچھی طرح مکس کر لیں رولز کا آمیزہ تیار ہے
رولز تیار کرنے کے لئے پہلے کٹنگ بورڈ پر سلائس رکھیں اور تزی چھری کی مدد سے ان کے کنارے کاٹ لیں
پھر سلائسز کو پانی سے گیلا کریں اوردبا کر فالتو پانی نکال دیں
پھر اس میں چکن اور سبزیاں کا آمیزہ رکھ کر احتیاط سے رول کریں تا کہ وہ ٹوٹنے نہ پائیں
جب رولز تیار ہوجائیں تو ایک پیالے میں دونوں انڈے چٹکی بھر نمک اور کالی مرچوں کے ساتھ پھینٹیں اور ساتھ ہی ایک کڑاہی میں تیل گرم ہونے کے لئے رکھ دیں
چولھے کی آنچ تیز نہیں ہونی چاہیے
جب تیل سے دھوں اٹھنے لگے تو رولز انڈے میں ڈبوکر تل لیں
لذید گرما گرم رولز تیار ہیں

More From Chicken Samosay, Roll And Pakora