Chicken Roll Tips in Urdu - Chicken Roll Totkay - Tip No. 2453

Urdu Totkay Chicken Roll چکن رول (Tip No. 2453) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Samosay, Roll And Pakora in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Roll Recipe In Urdu

چکن رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2453

اشیاء:
مرغی کا گوشت(بغیر ہڈی) 250گرام
آلو(ابلے ہوئے) 250گرام
لہسن ایک ٹیبل سپون
بیسن ایک ٹیبل سپون
کھوپرا(پسا ) تین ٹیبل سپون
لال مرچ ایک ٹی سپون
گرم مصالحہ ایک ٹی سپون
ہرا دھنیا(کٹا ہوا) کپ
لیموں کا جوس دو ٹیبل سپون
چینی ایک ٹیبل سپون
ادرک(پسی ہوئی) چائے ٹی سپون
روٹی بنانے کے لئے اشیاء:
آٹا دو کپ
نمک ٹی سپون
آئل دو ٹیبل سپون
گھی ایک ٹیبل سپون
آئل (تلنے کے لئے) حسب ضرورت
ترکیب:
آلو کو کچل لیں اور مرغی کے گوشت کے باریک ٹکڑے کر لیں۔ تمام مصالحہ اچھی طرح ان دونوں اشیاء کو ملا کر مکس کر لیں۔ نمک آتا اور سوجی کو مل اکر چھان لیں۔ گھی اور کوکنگ آئل ملا دیں اور نیم گرم پانی سے سخت گوندھ لیں۔ درمیانی سائز کا پیڑا بنا کر بیل لیں۔ تیار شدہ مصالحہ حسب انداز ہ لے کر روٹیوں پر پھیلا ئیں اور دونوں طرف سے آدھا آدھا انچ موڑ کر لپیٹ لیں۔ تیز چھری سے تین تین انچ لمبے ٹکڑے کاٹ لیں اور آدھ گھنٹہ فریج میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈالیں اور درمیانہ آنچ پر تل لیں۔ گولڈن براؤن ہونے پر اتار لیں۔ کیچپ یا چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Chicken Samosay, Roll And Pakora