Keemay Kay Roll Tips in Urdu - Keemay Kay Roll Totkay - Tip No. 1107

Urdu Totkay Keemay Kay Roll قیمے کے رول (Tip No. 1107) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Keemay Kay Roll Recipe In Urdu

قیمے کے رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1107

اجزا:
قیمہ باریک ابلاہوا ڈیڑ ھ پیالی
ٹماٹر ساس آدھ پیالی
کارن فلور دو کھانے کے چمچے
پیاز ایک عدد
مرچ سبز دو عدد
ادرک کاٹکڑا ایک باریک پساہوا
لسہن چار جوئے
خشک ڈبل روٹی کا چورا 2 چمچے
سرکہ ایک ٹی سپون
سیاہ مرچ ٹی سپون
اجینو موتو ایک چٹکی
انڈا ایک عدد
کوکنگ آئل ایک پیالی
ترکیب:
آدھا کھانے کا چمچہ تیل گرم کریں اور اس میں کارن فلور ہلکا سا براؤن کر کے اتار لیں۔ انڈا تو ڑ کر پھینٹ لیں اور اس کو ابلے ہوئے قیمے میں ملا لیں ۔ پھر کارن فلور ملا دیں۔ اس کے بعد پیاز، ہری مرچ، مرچ سیاہ، سرکہ، اجینو موتو ،لہسن اور ادرک ملا کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک رکھیں اور پھر اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ اب قیمے کے رول بنا کر اس پر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کریں اور اس میں رول تل لیں ۔ٹماٹر سوس کے ساتھ پیش کریں۔(حسب منشاء ڈش میں قیمے کے رول کے ساتھ ابلے ہوئے مکئی کے بھٹے یا پاپ کارن کے دانے بھی پیش کئے جاسکتے ہیں ۔

More From Fast Food