Chicken Tikka Lasagna Rolls Tips in Urdu - Chicken Tikka Lasagna Rolls Totkay - Tip No. 7305

Urdu Totkay Chicken Tikka Lasagna Rolls چکن تکہ لزانیا رولز (Tip No. 7305) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roll in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Tikka Lasagna Rolls Recipe In Urdu

چکن تکہ لزانیا رولز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7305

چکن کے پارچوں کو دھو کر خشک کرنے چھلنی میں رکھ دیں۔میرینیٹ کرنے کے لئے ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،گرم مصالحہ،پسا ہوا سفید زیرہ،دہی،لیموں کا رس،زردے کا رنگ اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل کو اچھی طرح ملا لیں۔
یہ مصالحہ تکوں پر لگا کر انہیں فریج میں رکھ دیں۔مشرومز کو باریک کاٹ لیں اور اس میں سوئیٹ کارن ملا لیں۔
ہر پارچے کے درمیان میں مشرومز اور کارن رکھ کر پارچے کو رول کر لیں اور ٹوتھ پک سے بند کر دیں۔
گرل پین کو اچھی طرح گرم کرکے اس پر ہلکا سا کوکنگ آئل ڈال کر رولز کو گرل کر لیں۔
لزانیاں کی پٹیوں کو نمک ملے پانی میں تین سے چار منٹ ابال کر نکال لیں اور ان کے درمیان سے دو ٹکڑے کر لیں۔ہر ٹکڑے پر کش کیا ہوا چیز ڈال کر اس میں گرل کیا ہوا رول تکہ رکھ کر رول کر لیں۔
دو پیالی گرم پانی میں چکن پاؤڈر ملا کر یخنی تیار کر لیں۔چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں کٹی ہوئی مرچیں ڈال کر ڈھک کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔
علیحدہ پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔پھر اس میں میدہ ڈال کر بھونیں اور اسے تھوڑا تھوڑا کرکے یخنی میں شامل کرکے وائٹ ساس تیار کر لیں۔
بیکنگ ڈش میں لزانیاں رول رکھ کر وائٹ ساس ڈالیں،اوپر سے چیز ڈالیں اور اوریگانو چھڑک کر گرم اوون میں پانچ سے سات منٹ یا سنہرا ہونے تک گرل کر لیں۔
اوون سے نکال کر گرم گرم شروع کریں۔

More From Roll