Apple Cinnamon Roll Tips in Urdu - Apple Cinnamon Roll Totkay - Tip No. 7269

Urdu Totkay Apple Cinnamon Roll ایپل سینامن رول (Tip No. 7269) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roll in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Apple Cinnamon Roll Recipe In Urdu

ایپل سینامن رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7269

اس ڈش کو بنانے کے لئے پہلے پف پیسٹری بنا لیں۔
ایک پیالی مارجرین یا مکھن کو پگھلا کر ٹھنڈا کر لیں،ڈیڑھ پیالی میدے میں نمک ڈال کر سادے پانی سے گوندھیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
خشک میدہ چھڑک کر گوندھے ہوئے میدے کو لمبائی میں بیل لیں اور مارجرین کو پھیلا کر لگا لیں کچھ حصہ خالی چھوڑ دیں،خالی چھوڑیں ہوئے حصے کو فولڈ کر کے درمیان میں لے آئے پھر دوسری طرف سے مارجرین لگے ہوئے حصے کو اُٹھا کر اس کے اوپر فولڈ کر لیں۔
اس کو پلاسٹک میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر نکال کر خشک میدہ چھڑک کر ہلکے ہاتھ سے بیل لیں اور دوبارہ اسی طرح سے تین حصوں میں فولڈ کر لیں۔اس عمل کو تین سے چار مرتبہ کریں (ہر مرتبہ کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھیں)۔
اس دوران سیب کی فلنگ تیار کر لیں،جس کے لئے سیب کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں اور ان پر لیموں کا رس چھڑک کر رکھ دیں۔
پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھیں اور اس میں ایک چوتھائی پیالی پانی شامل کر دیں،پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر پکا کر اس میں چینی اور فوڈ کلر ڈالیں۔
جب چینی کا شیرہ بننے لگے تو اس میں کارن فلار چھڑک کر اچھی طرح ملائیں اور چولہے سے اتار لیں۔ٹھنڈا ہونے پر دار چینی چھڑک کر رکھ دیں۔
تیار کی ہوئی پیسٹری کو بیل کر اس کی ایک انچ کی پٹیاں کاٹ کر المونیم کی کون پر لپیٹ لیں،کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کر کے ان کونز کو سنہری فرائی کر لیں۔
اچھی طرح ٹھنڈے ہونے پر ان میں سے کون نکال لیں اور ان میں سیب کی فلنگ بھر دیں۔
اپنی پسند کی آئسکریم یا ٹھنڈی فریش کریم کے ساتھ شروع کریں۔

More From Roll