Stuffed Beef Rolls Tips in Urdu - Stuffed Beef Rolls Totkay - Tip No. 7361

Urdu Totkay Stuffed Beef Rolls اسٹفڈ بیف رولز (Tip No. 7361) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roll in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Stuffed Beef Rolls Recipe In Urdu

اسٹفڈ بیف رولز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7361

پسندوں کو ہلکا ہلکا کچل لیں تاکہ گلنے میں آسانی ہو،پھر اس پر نمک،ادرک لہسن اور پیپریکا پاؤڈر اچھی طرح لگا کر فریج میں رکھ دیں۔
مکھن اور کش کئے ہوئے چیز کو چھوٹے ساس پین میں ڈال کر اس میں اجوائن،تھائم اور کالی مرچ ملا کر گرم جگہ پر رکھیں۔
جب پگھلنے پر آ جائے تو اسے بٹر پیپر پر ڈال کر دونوں سرے ٹافی کی طرح بند کر دیں اور اسے فریزر میں رکھ دیں۔
جب مکھن اچھی طرح جم جائے تو اس کے آٹھ سے دس ٹکڑے کاٹ لیں اور اسے پسندے کے درمیان میں رکھ کر ٹائٹ رول کر لیں اور کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
فرائنگ پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو گرم کریں اور پسندوں کے رولز کو میدے میں رول کرتے ہوئے درمیانی آنچ پر سنہری فرائی کر لیں۔
فرائی کئے ہوئے ان رولز کو ابلے ہوئے یا فرائی کئے ہوئے فتوچینی پاستا کے ساتھ انجوائے کریں۔

More From Roll