Chicken Tomato Cauliflower Tips in Urdu - Chicken Tomato Cauliflower Totkay - Tip No. 2120

Urdu Totkay Chicken Tomato Cauliflower چکن ٹومیٹو کولی فلاور (Tip No. 2120) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Tomato Cauliflower Recipe In Urdu

چکن ٹومیٹو کولی فلاور کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2120

اشیاء :
چکن آدھ کلو
پھول گوبھی ایک کلو پتوں کے بغیر
ہرا دھنیا ایک گڈی
سرکہ آدھ پیالی
سرخ مرچ آدھ چمچ پاؤڈر
ادرک آدھ چمچ پسا ہوا
نمک حسب ذائقہ
سلاد چار پتے
ٹماٹر دو عدد گول کاٹ لیں
ترکیب:
مرغ تھوڑا سا نمک ڈال کر ابا لیں۔ گوبھی بھی ایک پیالی پانی میں نمک اور ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر ابا ل لیں۔ پھر اس کے چھ ٹکڑے کاٹ لیں۔ چٹنی کی دو پیالوں میں سرکہ برابر مقدار میں ڈال دیں۔ ہرا دھنیا پیس لیں۔ آدھا چٹنی کی ایک پیالی میں ڈال کر سر کے میں ملا دیں۔ باقی گوبھی کے تین ٹکڑوں پر مل دیں اور اسے ٹرے میں رکھ کر اوون میں ہلکی آنچ پر تین منٹ تک رکھیں پھر نکال لیں۔ سرخ چٹنی اوپر سے تھوڑی سی لگا دیں۔ گوبھی کے ہر ٹکڑوں کے ساتھ ٹماٹر کے ٹکڑے سجائیں۔ ان کے اوپر مرغ رکھیں اور چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔ سلاد کے پتے ٹماٹر کے ساتھ ہی ڈش میں سجائیں۔ اسے زیادہ مزیدار بنانا ہوتو گرم مصالحہ (آدھ چمچ )اوپر چھڑک سکتے ہیں۔

More From Chicken Aur Sabzi