Murgh Musallam Tips in Urdu - Murgh Musallam Totkay - Tip No. 6730

Urdu Totkay Murgh Musallam مرغ مسلم (Tip No. 6730) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murgh Musallam Recipe In Urdu

مرغ مسلم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6730

چکن کو ثابت رکھیں یا بڑے ٹکڑے کرکے صاف دھو کر رکھ لیں۔
سفید زیرہ،سیاہ زیرہ،کالی مرچ،دار چینی اور بڑی الائچی کو گرائنڈر میں باریک پیس لیں اور دہی میں نمک اور لال مرچ کے ساتھ ملا لیں۔
چکن پر ادرک لہسن اور زردے کا رنگ مل دیں پھر انھیں دہی والے مکسچر سے میرینیٹ کرکے فریج میں رکھ دیں(کم از کم ایک گھنٹہ رکھیں، زیادہ دیر رکھنے سے زیادہ مزیدار بنے گا)
پین میں کوکنگ آئل کو لونگ ڈال کر گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال دیں۔
شروع میں پانچ سے سات منٹ آنچ تیز رکھیں پھر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن اور دہی کا پانی خشک ہو جائے۔
چکن کو احتیاط سے پلٹ دیں اور ایک کوئلے کا ٹکڑا چولہے پر دہکا کر درمیان میں رکھ دیں۔تین سے چار منٹ ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
تاکہ اس میں کوئلے کی سوندھی مہک رچ جائے پھر چولہے سے اتار لیں۔

More From Murgh Pakwan