Beef Chili Tips in Urdu - Beef Chili Totkay - Tip No. 1842

Urdu Totkay Beef Chili بیف چلی (Tip No. 1842) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Chili Recipe In Urdu

بیف چلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1842


اشیاء:
گائے کا گوشت ایک کلو(لمبائی میں کٹا ہوا)
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ،نمک حسب ذائقہ
پیاز(بڑے سائز کی) دو عدد(باریک کٹی ہوئی)
ہری مرچیں(بڑی) آٹھ عدد(لمبائی میں کاٹ لیں)
ٹماٹر آٹھ عدد(لال سرخ )
لہسن آٹھ جوئے (چوپ کر لیں)
سرخ مرچیں تین عدد(پانی میں بھگو کر پیس لیں)
چینی دو چائے کے چمچ
آئل حسب ضرورت
ترکیب:
آدھی پیالی آئل گرم کر یں اور اس میں گوشت ڈالیں ۔ ساتھ ہی ادرک، لہسن پیسٹ بھی ڈالیں ۔ دو منٹ بھون کر اس میں نمک ،مرچیں ،ہلدی، دھنیا ڈال کر بھونیں ۔ اس کے بعد اس میں دو گلاس پانی ڈال کر ڈھک دیں کہ گوشت درمیانی آنچ پر گل جائے۔ جب گوشت گل جائے تو مصالحہ پھر سے بھونیں اب اس میں پیاز، کٹی ہری مرچیں ڈال کر بھونیں۔ دو منٹ بعد ہی اس کو چولہے سے اتار کر اس کو کسی برتن میں نکال لیں۔ اب ایک فرائی پین میں ایک کھانے کا چمچہ آئل گرم کر یں۔ ٹماٹروں کو چوپ کر کے اس میں ڈالیں۔ اس میں نمک ،چینی، لہسن اور مرچوں کا پیسٹ ڈالیں اور آدھا گلاس پانی ڈال کرا بالیں۔یہ ایک پیسٹ کی صورت تیار ہو جائے گا۔ اب اس سوس کو سالن کے اوپر ڈال دیں۔ لیجئے مزیدار بیف چلی تیار ہے۔

More From Chinese Beef Or Meat