Keema Bhura Kurum Kula Tips in Urdu - Keema Bhura Kurum Kula Totkay

قیمہ بھرا کرم کلا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Keema Bhura Kurum Kula Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
پیاز دو عدد
ٹماٹر دو عدد
کشمش آدھی چھٹانک
کرم کلا ایک عدد
چاول ایک پاؤ
پو دینہ ایک گٹھی
گھی ایک کپ
ترکیب:
گھی میں لچھے دار پیاز، نمک ، مرچ، ٹماٹر اور قیمہ ڈال کر بھونیں۔ علیحدہ سے چاول ابال لیں۔ چاول ابل جائیں اور قیمہ بھن جائے تو چاول قیمہ میں شامل کر دیں۔ پو دینہ اور کشمش ڈال کر 5منٹ پکائیں ۔ پھر کرم کلا درمیان سے کاٹ کر صاف کر یں اور قیمہ بھر دیں۔ اوون میں آدھا گھنٹہ پکائیں بہت لذیذ تیار ہوگا۔

More From Gosht Aur Beef - مزید