Chocolate Ice Cream Sandwich Tips in Urdu - Chocolate Ice Cream Sandwich Totkay - Tip No. 2409

Urdu Totkay Chocolate Ice Cream Sandwich چاکلیٹ آئس کریم سینڈوچ (Tip No. 2409) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chocolate Ice Cream Sandwich Recipe In Urdu

چاکلیٹ آئس کریم سینڈوچ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2409

اشیاء:
فلور دو کپ
نمک ٹی سپون
چینی ایک کپ
ویجی ٹیبل آئل 3/1کپ
دودھ 4/3کپ
بیکنگ سوڈا ایک ٹی سپون
کوکو پاؤڈر کپ
انڈہ ایک عدد
ایسنس ونیلا ایک ٹی سپون
ونیلا آئس کریم یا چاکلیٹ آئس کریم گیلن
ترکیب:
کھڑے کناروں کے 10*15چکنے بیکنگ شیٹ پر مومی کاغذ کی لائن لگا ئیں۔ ایک طرف رکھ دیں۔ 350ڈگری فارن ہیٹ پر تنور گرم کر یں۔ ایک بڑے پیالے میں آٹا، بیکنگ سوڈا، نمک ، کوکو پاؤڈر اور چینی ملائیں۔ درمیان میں ایک سوراخ سا بنائیں۔ انڈا، آئل، ونیلا اور دودھ شامل کر دیں۔ اتنا پھینٹیں کہ نرم ہو جائے۔ پہلے سے تیار شدہ پین میں پھیلا دیں۔ پہلے سے گرم کیے ہوئے تنور میں 12منٹ پکائیں۔ ایک پر ٹھنڈا کر یں اور اسے ایک سی ہموار سطح کی کسی جگہ پر پین سے نکال کر لگا دیں۔ مومی کاغذ بھی نکال دیں۔ لمبائی میں تین برابر کے سلائسوں میں کاٹیں اور پھر کر اس کی شکل میں برابر کی پانچ قطاروں میں کاٹیں۔ اس طرح انفرادی طور پر پندرہ کیک بن جائیں گے۔ ہر انفرادی کیک کو آدھی عمودی شکل میں کاٹیں۔ ایک طرف رکھ دیں۔ ہٹا کر آئس کریم کارٹن نکال دیں۔ کٹنگ بورڈ پر آئس کریم کی چوڑی سمت نیچے کی طرف رکھیں۔ ہٹا کر آئس کریم کارٹن نکال دیں۔ کٹنگ بورڈپر آئس کریم کی چوڑی سمت نیچے کی طرف رکھیں۔ کراس کی شکل میں تین ٹکڑوں میں کاٹیں۔ ہر ٹکڑا تقریباً2 3/1*3 *5ہو۔ ہر آئس کریم سلائس آدھے عمودی کٹے ہرانفرادی کیک میں لگا دیں۔ ہر سینوچ چھوٹے پلاسٹک بیگ میں رکھ دیں یا کپڑے میں لپیٹیں اور فریزر میں رکھ دیں۔ یہاں تک کہ فریز کر یں کہ پختہ ہو جائے۔ اسے تین گھنٹے پندرہ سینو چز بنائیں۔ یہ سینو چز بچوں کی خاص پسندیدہ چیز ہیں۔ بچے بڑے ان کو بڑا پسند کرتے ہیں اور بڑے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

More From Baked Dishs