Khatayian Tips in Urdu - Khatayian Totkay - Tip No. 5047

Urdu Totkay Khatayian خطائیاں (Tip No. 5047) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khatayian Recipe In Urdu

خطائیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5047

میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر تین مرتبہ چھانیں
گھی میں چینی تھوڑی تھوڑی ڈال کر پھینٹتی جائیں
جب ماوا اچھی طرح سفید اور نرم ہوجائے تو پسی ہوئی الائچیاں ڈال کر پھینٹیں
پھر میدہ نرم ہاتھوں سے ملائیں
اب اخروٹ جتنے بڑے گول پیڑے کرکے دو دو انچ کے فاصلے پر رکھیں
پھر کسی شیشے کے گلاس کے پیندے کو میدے والا ہاتھ لگا کر پیڑے کوتھوڑا دبائیں
کنارے تھوڑے پھٹ جائیں گے
اوپر پھینٹا ہوا انڈا لگا کر پستے کی ہوائیاں لگالیں
پستہ نہ ہوتو صرف انڈے سے چپڑ لیں
گرم کئے ہوئے اوون میں درمیانہ تاؤ 350F پر بیک کریں
خطائیاں بہت ہلکی سرخ ہوجائیں تو نکال لیں اور پانچ سات منٹ ٹرے میں ہی رہنے دیں
پھر چھری یا پلٹے سے اٹھا کر صاف موٹے کاغذ پر رکھ دیں
ٹھنڈی ہوجائیں تو بند ڈبے میں رکھ لیں

More From Baked Dishs