Choharon Ka Halwa Tips in Urdu - Choharon Ka Halwa Totkay - Tip No. 2703

Urdu Totkay Choharon Ka Halwa چھوہاروں کا حلوہ (Tip No. 2703) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Choharon Ka Halwa Recipe In Urdu

چھوہاروں کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2703

اشیاء:
چھوہارے کلو
دودھ ایک لیٹر
بالائی 250گرام
چینی 750گرام
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
سبز الائچی آٹھ عدد
لونگ دو عدد
بادام کی گری 50گرام
زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی
گھی 250ملی لیٹر
ترکیب:
چھوہاروں کو دھو کر ٹکڑے کر لیجئے اور گٹھلیاں نکال دیجئے۔ پھر ان کو دودھ میں بھگو لیجئے اور پھر اسی دودھ میں پکا لیجئے۔ گل جائیں تو اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے دیجئے۔ پھر دودھ میں سے چھوہارے نکال کر باریک پیس لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچیاں اور لونگیں ڈال کر بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو پسے ہوئے چھوہارے اس میں ڈال کر بھون لیجئے۔ ساتھ ہی دودھ ڈال دیجئے اور بالائی بھی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ چینی ایسے ہی ڈال دیجئے یا دودھ اور بالائی میں پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ دودھ خشک ہو جائے۔ چینی کا پانی خشک ہونے لگے اور شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہونے لگے تو زعفران کیوڑے میں حل کر کے ڈال دیجئے اور خوب بھونئے۔ حلو ہ گاڑھا ہو جائے، گھی چھوڑ دے اور بھوتے ہوئے کی خوشبو آنے لگے تو اتار لیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ ایک پلیٹ میں حلوہ نکال کر اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر بادام باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ چھوہاروں کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔

More From Halwa Jaat