Nariyal Ki Mithai Tips in Urdu - Nariyal Ki Mithai Totkay - Tip No. 2927

Urdu Totkay Nariyal Ki Mithai ناریل کی مٹھائی (Tip No. 2927) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nariyal Ki Mithai Recipe In Urdu

ناریل کی مٹھائی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2927

اشیاء:
ناریل(پسا ہوا) 250گرام
گھی 25گرام
کھویا 250گرام
چینی 250گرام
سبز الائچی 6عدد
کیوڑہ آدھا ٹی اسپون
چاکلیٹ یا رس بھری کا میٹھا رنگ آدھا ٹی اسپون
ترکیب:
برتن میں چینی اور آدھی پیالی پانی ڈال کر پکنے کے لئے چولہے پر رکھ دیں جب شیرہ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں پسا ہوا ناریل ڈال کر چمچے سے ہلاتے رہیں۔ ناریل جب شیرے میں اچھی طرح مل جائے تو اس میں کھویا بھی شامل کرلیں اور چمچے کی مدد سے اسے بھی بقیہ چیزوں میں حل کر لیں تاکہ تمام اشیاء ایک جان ہو جائیں۔ اب الائچی پیس کر رنگ اور کیوڑا کے ساتھ اس میں شامل کر دیں اور ایک بڑی ٹرے یا تھالی میں ہلکا سا گھی لگا کر یہ سارا قوام اس پر الٹ دیں جب یہ جم جائے تو پسند کے مطابق اس کے ٹکڑے چھری کی مدد سے کاٹ لیں۔ ناریل کی بے حد لذیذ مٹھائی تیار ہو گی۔

More From Fruit Dishes