Chinese Bean Corn Soup Tips in Urdu - Chinese Bean Corn Soup Totkay - Tip No. 3428

Urdu Totkay Chinese Bean Corn Soup چائنیز بین کارن سوپ (Tip No. 3428) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chinese Bean Corn Soup Recipe In Urdu

چائنیز بین کارن سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3428

اشیاء:
گائے کی ہڈیاں ایک کلو
مکئی کے دانے ایک پیالی
انڈے چار عدد
نمک اور سیاہ مرچ حسب ضرورت
آلو تین یا چار عدد
پھول گوبھی ایک پاؤ
قیمہ ایک پاؤ
اجینو موتو(چینی نمک) چار چھوٹے چمچ
کارن فلور ایک پیالی
پیاز ایک عدد
گاجر(درمیانہ سائز) تین یا چار عدد
ترکیب:
ایک برتن میں گائے کی ہڈیاں ڈالیں اور ساتھ ہی نمک، سیاہ مرچ، پیاز، تین چار آلوؤں کے ٹکڑے گاجروں کے ٹکڑے اور تقریباً چار کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ یخنی نکالنے کے لئے اسے تقریباًچار گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پھر چھان کر یخنی علیحدہ کر لیں۔ اس میں قیمہ گلا کر مکئی کے دانے شامل کر دیں۔ کچھ گاجر کے ٹکڑے اور پھول گوبھی کے باریک کترے ہوئے ٹکڑے بھی اس میں ڈال دیں۔ پھر اسے اس وقت تک پکائیں جب تک وہ آدھے پکے نہ ہو جائیں۔ اس میں نمک اور اجینوموتو (چینی نمک) بھی شامل کر دیں۔جب قیمہ پک کر تیارہوجائے، توپانی میں گھول کر کارن فلور ڈال دیں جب ایک دو ابال آجائیں تو اس میں پھینٹے ہوئے انڈے تھوڑے تھوڑے کرکے ڈال دیں۔ اور گاڑھا ہوتے ہی اتارلیں اور چلی سوس کے ساتھ استعمال کر یں۔

More From Chinese Soup