Kheeray Ka Salan Tips in Urdu - Kheeray Ka Salan Totkay - Tip No. 1631

Urdu Totkay Kheeray Ka Salan کھیرے کا سالن (Tip No. 1631) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kheeray Ka Salan Recipe In Urdu

کھیرے کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1631

اشیاء:
کھیرے آدھ سیر
پیاز آدھ سیر
گھی آدھ پاؤ
گرم مصالحہ سب ملا کر پسا ہوا چائے کے دو چمچے
امچور آدھ چھٹانک
لہسن آٹھ جوئے
نمک حسب پسند
مرچ حسب ذائقہ
ہلدی حسب پسند
دھنیا(پسا ہوا) ایک تولہ
ترکیب:
امچور کی پھانک کو آدھ پاؤ پانی میں بھگو لیں۔ پھر کھیرے کو صاف پانی سے دھو کر اوپر کا تھوڑا سا حصہ کاٹ لیں اس پر چاقو سے چھوٹے چھوٹے نشان لگائیں اور کٹے ہوئے حصے سے اس کور گڑیں۔ جب جھاگ خوب اٹک جائے تو اوپر کا حصہ تھوڑا سا اور کاٹ کر پھینک دیں۔ اس طرح اس کی کڑاوہٹ جاتی رہے گی۔ اب اس کو چھیل کر چار پھانکیں بنا لیں۔ اور بیج بھی نکال لیں اور حسب پسند ٹکڑے بنا ئیں ۔ ایک دیگچی میں ڈال کر اس میں نصف پیاز لچھے دار کاٹ کر ڈالیں اور پھر بھون لیں بادامی ہو جائے تو اس میں سارا مصالحہ، نمک، مرچ ،ہلدی ،پسا ہوا گرم مصالحہ، دھنیا سب کچھ ڈال دیں اور پانی کا چھینٹا دیکر بھونتے جائیں بہتر ہو گا امچور کے پانی کے چھنٹے دئیے جائیں ۔ پھر اس میں کھیرے ڈال دیں اور دونوں کو خوب بھونیں۔ دیکھ لیں کہ کھیرا گل گیا ہے کہ نہیں اگر گل گیا ہو تو اتار لیں ۔ نہیں تو ہلکی آنچ پر دم لگائیں۔ لیکن پانی نہ ڈالیں ۔ کھیرے کا سالن پانی کے بغیر ہی ٹھیک بنا ہے اس کی کڑاوہٹ دور ہو جاتی ہے ۔ سالن پک جانے پر اوپر سے ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں۔ اور تھوڑا سا گرم مصالحہ بھی چھڑک دیں لیجئے سالن تیار ہے۔

More From Pakistani Sabzi