Besani Machli Tips in Urdu - Besani Machli Totkay

بیسنی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Besani Machli Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی ایک کلو
بیسن ایک پیالی
پیاز ایک گٹھی
لہسن ایک پوتھی
نمک، مرچ 1،1چائے کا چمچ
اجوائن دو چائے کے چمچ
ادرک ایک ٹکڑا
گھی ایک پیالی
ترکیب:
مچھلی کو آٹا اور نمک یا بیسن مل کر خوب دھوئیں اور کسی سوراخ دار برتن یا چھلنی میں رکھ دیں۔ نچڑجائے تو لہسن کو پیس کر اس میں پسی ہوئی اجوائن، ایک ایک چمچ نمک، مرچ ڈالیں اور مچھلی کے ٹکڑوں پر مل کر رکھ دیں دواڑھائی گھنٹے تک تاکہ مصالحہ اس میں رچ جائے۔ اتنے میں گاڑھا سا بیسن گھول لیں اس میں پسی ہوئی پیاز، پسی ہوئی ادرک اور باقی بچا ہوا مصالحہ ڈال کر خوب پھینٹ لیں۔ گھی یا حسب پسند تیل کڑاہی میں خوب گرم کر یں اور مچھلی کے پارچے بیسن میں ڈبو کر تل لیں۔
جی چاہے تو ترشی کے لئے انار دانہ پیس کر بھی بیسن میں ملا سکتے ہیں۔ بعض خواتین بیسن میں تلنے سے پہلے مچھلی کے ٹکڑوں کو کچھ دیر سرکہ میں تر کر کے رکھ چھوڑتی ہیں۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید