Double Roti Ka Halwa Tips in Urdu - Double Roti Ka Halwa Totkay - Tip No. 2704

Urdu Totkay Double Roti Ka Halwa ڈبل روٹی کا حلوہ (Tip No. 2704) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Double Roti And Bread Slice in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Double Roti Ka Halwa Recipe In Urdu

ڈبل روٹی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2704

اشیاء:
ڈبل روٹی ایک عدد
گھی 100ملی لیٹر
چینی کلو
الائچی سبز 10عدد
کشمش 30گرام
بادام کی گری 100گرام
زعفران گرام
ترکیب:
ڈبل روٹی کے توس کاٹ کر ہلکی آگ پر سینکئے اور ہر توس کو دونوں طرف سے ہلکا بادامی کر کے اتار کر رکھتے جائیے۔ چینی میں لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ چاشنی تیار ہو جائے تو اتار کر رکھ لیجئے۔ اب کسی چوڑے منہ کی دیگچی یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں الائچی ، گری ،بادام اور کشمش ڈال دیجئے۔ جب کشمش پھول جائے تو تیار شدہ ڈبل روٹی کے توس ڈال کر آہستہ آہستہ پلٹتے جائیے۔ جب توس اچھی طرح سرخ ہو جائیں تو چاشنی اس طرح ڈال دیجئے کہ اس میں سارے توس ڈوب جائیں۔ اور تھوڑی دیر پکنے کے بعد اتار لیجئے اور زعفران ڈال کر ڈھکنا بند کر دیجئے۔ ٹھنڈے ہونے پر چاندی کے ورق لگا کر تناول فرمائیے۔

More From Double Roti And Bread Slice