Sooji Aur Balai Ka Halwa Tips in Urdu - Sooji Aur Balai Ka Halwa Totkay - Tip No. 2711

Urdu Totkay Sooji Aur Balai Ka Halwa سوجی اور بالائی کا حلوہ (Tip No. 2711) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Aur Balai Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی اور بالائی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2711

اشیاء:
بالائی کلو
سوجی 100گرام
گھی 250ملی لیٹر
چینی 750گرام
سبز الائچی چھ دانے
بادام کی گری 50گرام
پستہ 40گرام
زعفران پسا ہوا آدھی چٹکی
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
بالائی کو خوب پھینٹ لیجئے پھر اس میں سوجی حل کر لیجئے۔ چینی میں سوالیٹر پانی ڈال کر ایک تار کا شیرہ بنا لیجئے۔ کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچیاں ڈال کر تل لیجئے۔ سوجی (بالائی میں حل کی ہوئی) ڈال دیجئے۔ ساتھ ہی زعفران اور چینی کا قوام ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ آنچ دھیمی رکھیے شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔ بالائی کی نمی خشک ہو جائے، خوشبو آنے لگے اور سوجی اور بالائی گھی چھوڑ دیں تو کیوڑا ڈال کر اتارلیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے اور چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ بادام اور پستہ کاٹ کر اوپر چھڑک دیجئے۔ سوجی اور بالائی کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔

More From Halwa Jaat