Dry Fruit Cake Tips in Urdu - Dry Fruit Cake Totkay - Tip No. 6827

Urdu Totkay Dry Fruit Cake ڈرائی فروٹ کیک (Tip No. 6827) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dry Fruit Cake Recipe In Urdu

ڈرائی فروٹ کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6827

میدے کو چھان کر اس میں نمک ملا لیں،انڈے کی سفیدیوں کو الیکٹرک بیٹر سے پھینٹ لیں اور سخت ہونے پر اس میں ایک پیالی پسی ہوئی چینی ملا کر پھینٹیں۔
پھر اس میں زردیاں ملا کر پھینٹ لیں اور اس میں کوکنگ آئل ملا کر الیکٹرک بیٹر کو تیز اسپیڈ پر چلاتے ہوئے پھینٹ لیں۔بیٹر کی اسپیڈ کم کرکے تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ شامل کر لیں(ایک کھانے کا چمچ میدہ بچا لیں)
خشک میدے میں ایک پیالی بادام ملا لیں اور کیک کے مکسچر میں بادام کے ایسنس شامل کر لیں۔
چکنے کئے ہوئے کیک پین میں ڈال دیں۔پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر پچیس سے تیس منٹ بیک کر لیں۔
چینی میں ایک چوتھائی پیالی پانی،اخروٹ اور بادام ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اسے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چینی مکمل طور پر حل ہو جائے۔پھر اس میں کوکو پاؤڈر ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اتار لیں۔
کیک کو پلیٹر پر رکھ کر اس میں کانٹے سے سوراخ کر دیں،پہلے اس پر لیموں کا رس ڈالیں پھر تیار کیا ہوا شیرہ ڈال کر بادام اور اخروٹ کی گری سے سجا لیں۔

More From Cake