Pineapple Upside Cake Tips in Urdu - Pineapple Upside Cake Totkay - Tip No. 6946

Urdu Totkay Pineapple Upside Cake پائن ایپل اپ سائیڈ کیک (Tip No. 6946) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pineapple Upside Cake Recipe In Urdu

پائن ایپل اپ سائیڈ کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6946

پش آؤٹ ٹین پر 1 اونس مکھن پگھلا کر ڈالیں پھر اس پر براؤن شوگر پھیلائیں۔
پائن ایپل سلائس سے کیک ٹین کو کور کریں اور پائن ایپل سلائس کے بیچ میں گلیزز چیری رکھیں اور کیک ٹین کو فریزر میں رکھ دیں۔
میدے اور بیکنگ پاؤڈر کو چھان کر رکھیں۔
ایک پیالے میں باقی مکھن اچھی طرح پھینٹیں،پھر پسی ہوئی چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں،اس میں ایک کے بعد ایک انڈا ڈال کر پھینٹتی جائیں،پھر ونیلا ایسنس ڈال کر پھینٹیں اور جوس ڈال کر مزید پھینٹیں۔
مکس ہو جائے تو میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر ہلکے ہاتھ سے مکس کریں اور فریزر سے کیک ٹین نکال کر اس میں کیک کا آمیزہ ڈال دیں۔
200C پر 5 منٹ پہلے اوون گرم کر لیں اور پھر 160C پر 20 منٹ کا ٹائمر سیٹ کرکے کیک بیک کریں۔
اگر کیک میں کسر رہ جائے تو 5 منٹ مزید بیک کر لیں۔
کیک تھوڑا ٹھنڈا کرکے کریم یا آئسکریم کے ساتھ شروع کریں۔

More From Cake