Dum Pukht Tips in Urdu - Dum Pukht Totkay - Tip No. 1039

Urdu Totkay Dum Pukht دم پخت (Tip No. 1039) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dum Pukht Recipe In Urdu

دم پخت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1039

اشیاء:
گوشت ایک کلو
پیاز تین گٹھی
دہی ایک پیالی
گھی ایک پیالی
مرچ ایک چمچہ
نمک ایک چمچہ
گول سرخ مرچ آٹھ دانے
ثابت گرام مسالہ ایک چمچہ
ترکیب:
دیگچی میں سب سے پہلے گھی ڈالیں ۔ اس کے اوپر کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں ۔ اب گوشت کو دھو کر الگ پلیٹ میں ڈالیں ۔ تاکہ پانی نچڑ جائے ۔ گوشت گول بوٹی کا ہویا چانپ ۔ یہ آ پ کی پسند پر منحصر ہے ۔ گوشت کی بوٹیاں پیاز پر پھیلا دیں ۔ اوپر سے دہی خوب پھینٹ کر ڈال دیں ۔ اب نمک مرچ ،گرم مسالا، کٹے ہوئے ٹماٹر بھی شال کر دیں۔اگر آپ نے ککر میں پکانا ہو تو ڈھکنا لگا کر جولہے پر جڑھا دیں۔ آنچ بالکل دھیمی رکھیں کیونکہ آمیزے میں پانی شامل نہیں ۔ اسے دم میں پکنا ہے۔ یہ ملخوظ رہے اگر آپ کے ککر میں عام ہنڈ یا کا گوشت پندرہ منٹ میں پکتا ہے تو اسے آدھ گھنٹہ تک پکنے دیں مگر یا د رہے کہ آنچ بہت ہی دھیمی رہے ۔ اگر آپ نے سالن دیگچی میں پکانا ہو تو ڈھکنا بالکل ملا ہوا ہو ڈھکنا لگانے کے بعد گندھا ہواآٹا کناروں پر اچھی طرح لگا کر بند کر دیں کہ بھاپ نکلنے نہ پائے اگر بھاپ ضائع ہوتی رہے تو گوشت نہیں گلے گا اور ہنڈیا کا تلا لگ جائے گا ۔ اسے دھیمی آنچ پر رکھ کر دو گھنٹے تک پکنے دیں ۔ پھر ڈھکنا گھول کر چمچہ چلالیں ۔ آنچ ذراتیز کر کے بھون لیں اور ہرا دھنیا کاٹ کر چھڑ ک لیں ۔دم نچت تیار ہو گیا ہے۔

More From Gosht Aur Beef