Balai Dar Korma Tips in Urdu - Balai Dar Korma Totkay - Tip No. 1591

Urdu Totkay Balai Dar Korma بالائی دار قورمہ (Tip No. 1591) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Balai Dar Korma Recipe In Urdu

بالائی دار قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1591

اشیاء:
گوشت آدھ کلو
لہسن ایک پوتھی
گھی 180گرام
پیاز 250گرام
ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
دھنیا دو چٹکی
سفید رزیرہ دو چٹکی
لونگ چھ عدد
چھوٹی الائچی کالی مرچ گیارہ عدد
جوتری دو گرام
جائفل ایک عدد
لال مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
کیوڑا حسب ذائقہ
دہی 125گرام
بالائی 125گرام
ترکیب:
(یہ سالن پکانے کے کئی مرحلے ہوتے ہیں) پہلا مرحلہ پیاز اور لہسن کو الگ الگ پیس کر رکھ لیں۔پھر گھی کڑا کڑ کر اس میں آدھی پیاز کے لچھے بھون کر انہیں پتیلی سے نکال کر کسی پلیٹ میں رکھ لیں۔ اس کے بعد پسا ہوا لہسن پتیلی میں ڈال کر اس کو ڈھانپ دیں۔ چند منٹ بعد اس میں گوشت اور پسی ہوئی پیاز ڈال دیں اور بھونیں ۔ دوسرا مر حلہ جب گوشت لال ہونے لگے تو اسے دہی اور نمک ملا کر ایک بار پھر بھونیں۔ چند منٹ بعد اس میں پسا ہوا دھنیا ،سفید زیرہ،سرخ اور سیاہ مرچیں ،ادرک ،لونگ سب ڈال دیں مگر بھوننے کا عمل جاری رکھیں۔ تیسرا مرحلہ گوشت کو پانی دیکر گلنے کے لئے چھوڑ دیں اور گل جانے پر پتیلی میں جائفل ،جوتری، چھوٹی الائچی، کیوڑے میں پیس کر ملا دیں وہ تین منٹ تک سالن کو پکنے دیں پھر بالائی جو اچھی پھینٹ لے گئی ہو پتیلی میں چھوڑ کر شوربے کے انداز کا پانی ڈال دیں۔ بیس منٹ تک دم پر رکھنے کے بعد پتیلی چولہے سے اتار لیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht