Magaz Beef Tips in Urdu - Magaz Beef Totkay - Tip No. 1066

Urdu Totkay Magaz Beef مغز بیف (Tip No. 1066) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Magaz Beef Recipe In Urdu

مغز بیف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1066

اجزاء:
مغز 250گرام
گوشت 250گرام
سویا چٹنی 4چمچ
مکھن 2چمچ
سرکہ 4چمچ
کارن فلور 1چمچ
اجینوموتو چمچ
سیاہ مرچ چمچ
گن پاؤ ڈر ساس 4 چمچ
پیاز 50گرام
لہسن چار جوئے
گھی حسب منشاء
ترکیب:
سب سے پہلے پیاز اور لہسن چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹیں گوشت صاف کر کے ڈیڑھ انچ سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی سے دھو کر رکھ لیں۔کارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول کر رکھ لیں۔ اس کے بعد گوشت کے ٹکڑوں میں پسی ہوئی سیاہ مرچیں کارن فلور اجینو موتو سویا چٹنی، سرکہ اور چینی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور آدھ گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ اس دو ران ایک برتن میں پانی ڈال کر چولھے پر رکھیں اس میں مغز کو جوش دے کر پانی سے باہر نکال کر رکھ لیں۔ اب ایک دوسرے برتن میں گھی ڈال کر چولھے پر رکھیں۔ اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر سرخ کریں۔ پھر اس میں گوشت ڈال کر پانچ منٹ تک درمیانی آنچ پر بھونیں ۔ اس کے ساتھ ہی ایک الگ برتن میں مکھن اور تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کریں۔ پھر اس میں گن پاؤڈر ساس ڈال کر مغز ڈالیں اور ہلکی آنچ پر چمچ پھیرتے ہوئے پکا ئیں ۔دو منٹ بعد اس برتن میں گوشت والا برتن الٹا دیں۔ تمام اجزا کو مکس کر تے ہوئے پانچ منٹ تک آنچ پر پکائیں ۔ پھر برتن کو چولحے سے نیچے اتار یں اور ڈش میں نکال کر دستر خوان کی زینت بنائیں۔

More From Gosht Aur Beef