Double Roti Ki Pudding 2 Tips in Urdu - Double Roti Ki Pudding 2 Totkay - Tip No. 2784

Urdu Totkay Double Roti Ki Pudding 2 بریڈ پڈنگ (Tip No. 2784) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Double Roti Ki Pudding 2 Recipe In Urdu

بریڈ پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2784

اشیاء:
ڈبل روٹی بڑی ایک عدد
دودھ لیٹر
گھی یا مکھن 50لیٹر
انڈے دو عدد
چینی حسب پسند
ترکیب:
ڈبل روٹی کے موٹے موٹے توس کاٹ کر ان کے کنارے نہایت صفائی کے ساتھ الگ کر دیجئے۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ برتن میں پھینٹئے۔ جب انڈے کی سفیدی جھاگ کی طرح بن جائے تو اس میں زردی بھی ملا لیجئے اور خوب پھینٹئے۔ ایک ڈش میں چاروں طرف گھی یا مکھن لگائیے اور ڈبل روٹی کے توس اس میں بچھا دیجئے۔ دودھ میں چینی ملا کر ذرا گاڑھا پکا لیجئے اور ذرا ٹھنڈا ہونے پر اس کو ڈبل روٹی کے توسوں پر اس طرح ڈال دیجئے کہ توس چھپ جائیں۔ اب انڈے بھی ڈال دیجئے اور ڈش کو ڈھانپ دیجئے اب ایک کھلے منہ کی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے اور پڈنگ والی ڈش پانی میں اس طور سے رکھ دیجئے کہ پڈنگ والی ڈش آدمی پانی کے اندر اور آدھی پانی کے باہر ہو۔ پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ہلکی آگ پر پکانے کے دس منٹ بعد ڈھکنا کھول کر دیکھ لیجئے پڈنگ جم گئی ہو تو اتار لیجئے۔ اگر ابھی نہ جمی ہو تو ڈھکنا دوبارہ بند کر کے پکنے دیجئے اور جب جم جائے تو اتار لیجئے۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding