Anday Aur Palak Ka Bharta Tips in Urdu - Anday Aur Palak Ka Bharta Totkay - Tip No. 5011

Urdu Totkay Anday Aur Palak Ka Bharta انڈے اور پالک کابھرتہ (Tip No. 5011) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs And Vegetables in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Aur Palak Ka Bharta Recipe In Urdu

انڈے اور پالک کابھرتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5011

پالک کے ڈنٹھل کھول کر اُبلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ پکائیں
پھر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں
پانچ سے سات منٹ کے بعد چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح خشک کرلیں اور باریک کاٹ لیں
فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور پیاز کو گولڈن فرائی کرلیں
پھر اس میں باریک کٹا ہوا لہسن اور لال مرچ ڈالیں
ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں اور پالک شامل کردیں
اتنی دیر بھونیں کے تیل علیحدہ ہوجائے
ایک ایک کرکے احتیاط سے انڈے ڈالیں تا کہ زردی ٹوٹنے نہ پائے
دو سے تین منٹ پکنے کے بعد جب زردیاں سیٹ ہوجائیں تو نمک ڈال کر سفیدیوں کو کچلتے ہوئے پالک کے ساتھ بھرتہ بنالیں
املی کا رس اور کالی مرچ چھڑک کر دو تین منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ کر اتار لیں

More From Eggs And Vegetables