Machli Chawal Tips in Urdu - Machli Chawal Totkay - Tip No. 1482

Urdu Totkay Machli Chawal مچھلی چاول (Tip No. 1482) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Chawal Recipe In Urdu

مچھلی چاول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1482

اشیاء:
مچھلی آدھا کلو
ادرک لہسن پیسٹ آدھا آدھا چمچ
چاول آدھا کلو
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ
پیاز ایک عدد
اجوائن پاؤڈر ایک چٹکی
نمک حسب ذائقہ
گھی دو چمچ
ترکیب:
مچھلی کے پیٹ کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ پیاز کو باریک کاٹ لیں نمک ،مرچ، اجوائن، لہسن ،ادرک پیسٹ کو آپس میں اچھی طرح مکس کر یں اور مصالحہ بنا لیں۔ اب اس مصالحے کو مچھلی کے اندر باہر اچھی طرح لگائیں اور آدھے دن کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ گھی گرم کر یں اور پیاز براؤن کر یں پھر مچھلی ڈالیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو مچھلی بھون لیں۔ سرخ ہونے پر نکال لیں ۔ چاولوں کو ابال لیں اور مچھلی چاولوں کے اوپر ڈال دیں۔ اوون ٹرے میں تھوڑا ساگھی لگائیں اور چاول اور مچھلی اس میں ڈال کر تین منٹ تک کم درجے میں پکائیں اور گرم گرم پیش کر یں۔

More From Biryani, Rice, Chawal