Super Fish Jhinga Rice Tips in Urdu - Super Fish Jhinga Rice Totkay - Tip No. 600

Urdu Totkay Super Fish Jhinga Rice سپر فریش جھینگا رائس (Tip No. 600) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Super Fish Jhinga Rice Recipe In Urdu

سپر فریش جھینگا رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 600


ضروری اشیاء:
سپر فریش فروزن جھینگے کلو
پیاز (درمیانی) 2عدد (باریک کاٹ لیں)
ہری مرچ 1کھانے کا چمچہ (کٹی ہوئی)
لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچہ
سویا 4کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا 1گٹھی (کاٹ لیں)
تیل 1کپ
چاول کلو
ثابت کالی مرچ 5عدد
دار چینی 5چھوٹے ٹکڑے
الائچی 5عدد
نمک حسب ِ ذائقہ
ترکیب:
جھینگے صاف کرکے اچھی طرح سے دھولیں۔
اس میں لہسن پیسٹ، کٹی ہوئی ہری مرچ اور نمک اچھی طرح مکس کرکے پندرہ منٹ تک رکھیں۔
فرائی پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں اور ساتھہی میرینیٹ کئے ہوئے جھینگے بھی ڈال دیں۔
جھینگے ہلکے گلابی ہو جائیں تو اس میں کالی مرچ، دار چینی، الائچی، ہرا دھنیا اور سویا کاٹ کر ڈال دیں اور تھوڑی دیر فرائی کریں۔
اس کے بعد اس میں چاول اور پانی ڈال دیں جب پانی خشک ہو جائے تو دم ر کھیں۔ تقریباً 15منٹ تک دم دے کر بند کر دیں۔
سرونگ ڈش میں نکال کر اچار کے ساتھ سرو کریں۔

More From Biryani, Rice, Chawal