Fish Biryani Tips in Urdu - Fish Biryani Totkay - Tip No. 7062

Urdu Totkay Fish Biryani فش بریانی (Tip No. 7062) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Biryani Recipe In Urdu

فش بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7062

دیگچی میں آئل کو ڈال کر دو سے تین منٹ ہلکا گرم کریں اور اس میں میتھی دانہ،رائی پاؤڈر،کڑی پتہ اور ہری مرچیں ڈال کر کڑکڑائیں۔
پھر پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔
لہسن ادرک اور ٹماٹر ڈال کر کچھ دیر تک بھونیں یہاں تک کہ تینوں چیزیں اچھی طرح گل جائیں اور تیل علیحدہ ہو جائے۔
نمک لال مرچ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا ڈالیں اور مزید کچھ دیر تک بھونیں اور بھوننے کے بعد اس کے اندر مچھلی کے قتلے ڈال دیں۔
تین سے چار منٹ پکا کر احتیاط سے مچھلی کو علیحدہ نکال لیں اور اس مصالحے میں چاول ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور مزید کچھ دیر کیلئے پکنے دیں۔
ڈھک کر درمیانی آنچ پر خشک ہونے تک پکائیں اوپر سے مچھلی کے قتلے رکھ کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
مچھلی کے قتلوں کو اُٹھا کر علیحدہ رکھیں پھر بریانی کو ڈش میں نکال کر اوپر ان قتلوں کو سجا کر گرم گرم شروع کریں۔

More From Biryani