Sabziyon Ki Biryani Tips in Urdu - Sabziyon Ki Biryani Totkay - Tip No. 7134

Urdu Totkay Sabziyon Ki Biryani سبزیوں کی بریانی (Tip No. 7134) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sabziyon Ki Biryani Recipe In Urdu

سبزیوں کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7134

سب سے پہلے سب سبزیوں کو الگ الگ تل کر ایک برتن میں رکھتی جائیں۔
پھر ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز براؤن کر لیں جب براؤن ہو جائے تو آدھی نکال کر کسی اخبار پر رکھ دیجئے باقی پیاز میں دہی ادرک لہسن تلی ہوئی سبزیاں اور گرم مصالحہ ڈال دیں اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں۔
اب دوسری دیگچی میں چاول اُبالیں ساتھ میں گرم مصالحہ اور نمک بھی ڈال دیں جب تین کنی چاول اُبل جائیں تو چھان لیں۔
پھر چاولوں والی ہی دیگچی میں آدھے چاول کی تہ بچھائیں اس پر تلی ہوئی سبزیاں ڈال دیں۔
پھر باقی چاول انڈے باریک کاٹ کر اوپر ڈال دیں ساتھ میں براؤن پیاز بھی ڈال دیں۔
پھر توے کے اوپر دم پر رکھ دیں تھوڑی دیر آنچ تیز پھر ہلکی کر دیں۔

More From Biryani