Fry Machli Tips in Urdu - Fry Machli Totkay - Tip No. 2869

Urdu Totkay Fry Machli فرائی مچھلی (Tip No. 2869) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fry Machli Recipe In Urdu

فرائی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2869

اشیاء:
مچھلی ایک عدد(وزن آدھ کلو)
سیاہ مرچ(پسی ہوئی) ایک ٹی اسپون
نمک حسب پسند
گھی ایک پاؤ
نوٹ:گھی کی جگہ مکھن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ترکیب:
مچھلی کو ثابت حالت میں دھو کر صاف کر لیں۔ مچھلی کے پیٹ میں سے آلائش وغیرہ اچھی طرح باہر نکال دیں اور پیٹ کا اندرونی حصہ مل مل کر دھو ئیں۔ ایک دیگچی میں ایک کلو پانی ڈال کر آنچ پر رکھ دیں۔ نمک بھی پانی میں ڈال دیں۔ پانی جب کھولنے لگے تو اس میں مچھلی ڈال دی جائے۔ ایک ابال آنے کے بعد نیچے اتار لیں۔ مچھلی کو باہر نکال کر کسی پلیٹ میں رکھ لیں۔ اب ایک تیز چاقو سے مچھلی کا کانٹا پورے کا پورا نکال دیں۔ کانٹا نہایت احتیاط سے نکا لیں۔

More From Machli Ke Pakwan