Lahori Machli Tips in Urdu - Lahori Machli Totkay - Tip No. 6496

Urdu Totkay Lahori Machli لاہوری مچھلی (Tip No. 6496) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lahori Machli Recipe In Urdu

لاہوری مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6496

مچھلی کو تازہ پانی سے دھو کر لمبے پتلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔مچھلی کے ٹکڑوں کو لیموں کے رس میں ڈبو دیں۔اس میں نمک ملا کر 10منٹ تک پڑا رہنے دیں۔پھر نل کے نیچے اچھی طرح دھولیں ۔چاول کے آٹے میں ایک کپ پانی،ہلدی ،تین عدد لیموں کا رس ملا لیں ۔اب بیسن اور چاول کے آٹے کو گرم مصالحہ، سرخ مرچ، زیرہ ،اجوائن اور ہلدی ملا کر اچھی طرح مکس کریں ۔
مچھلی کے ہر ٹکڑے کو چاول پانی میں ڈبوئیں ،اس کے اوپر کٹے ہوئے لیموں سے بیسن کا مکسچر لگائیں۔ یہ عمل مچھلی کے تمام ٹکڑوں پر دہرائیں اور انہیں آدھے گھنٹے کے لئے پڑا رہنے دیں۔
درمیانے سائز کے برتن میں تیل کو گرم کریں اور میرینیٹ کی ہوئی مچھلی تیز آنچ پر اس وقت تک ڈیپ فرائی کریں کہ یہ گولڈن براؤن ہو جائے ۔مچھلی کو برتن سے نکالیں اس کے اوپر چٹکی سے گرم مصالحہ ڈالیں ۔چٹ پٹی لاہوری مچھلی تیار ہے ۔روٹی یا چاول کے ساتھ شروع کریں۔

More From Machli Ke Pakwan