Ghia Keema Tips in Urdu - Ghia Keema Totkay - Tip No. 2123

Urdu Totkay Ghia Keema گھیا قیمہ (Tip No. 2123) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ghia Keema Recipe In Urdu

گھیا قیمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2123

اشیاء:
قیمہ ایک پاؤ
گھیا آدھ کلو
گھی آدھ کپ
ہرا دھنیا حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
سیاہ مرچ دو عدد
پیاز دو عدد
ہری مرچ حسب پسند
کھٹائی حسب پسند
زیرہ ایک چمچ
ترکیب:
گھیا کا چھلکا اتار لیجئے۔ اس کا گودا جس میں بیج ہوتے ہیں وہ بھی نکال دیں ۔باقی گھیے کے اس طرح ننھے ننھے ٹکڑے کر لیں جیسے اس کا قیمہ تیار کیا جا سکتا ہے۔ گوشت کے قیمے میں تھورا سانمک ملا کر رکھ دیں۔ اب گھی میں پیاز تیار کر کے نکالنے کے بعد لال مرچ ، نمک، کالی مرچ، زیرہ اور دھنیے کے پانی میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر گھی میں بھونئے۔ پھر پانی کے چھینٹے دے کر بھونیں۔ گھی چھوڑ دے تو پھر اس میں قیمہ ڈال دیں اور گلنے کے لائق پانی ڈال کر پتیلی ڈھانک دیں۔ جب یقین ہو جائے کہ قیمہ گلنے پر آگیا ہے تو گھیے کے ٹکڑے اس میں شامل کر دیں۔ اس طرح یہ قیمہ میں کترا ہوا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال دیں اور تناول فرمائیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht