Karahi Gosht Tips in Urdu - Karahi Gosht Totkay - Tip No. 2828

Urdu Totkay Karahi Gosht کڑاہی گوشت (Tip No. 2828) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Karahi Gosht Recipe In Urdu

کڑاہی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2828

اشیاء:
گوشت آدھ کلو
دار چینی دو انچ کا ٹکڑا
گرم مصالحہ ایک ٹیبل اسپون
نمک حسب پسند
مرچ حسب پسند
گھی آدھ پاؤ
ٹماٹر آدھ پاؤ
سفید زیرہ آدھ ٹی اسپون
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
ترکیب:
گوشت کو چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کر کے اچھی طرح دھو لیں۔ اگر گوشت پر چربی ہو تو اسے بالکل الگ کر کے پھینک دیں۔ گھی اور گرم مصالحے کے علاوہ تمام اشیاء کو کڑاہی میں ڈال دیں اور اسے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہونے لگے تو گھی ڈال کر اس میں چمچہ ہلائیں۔ اچھی طرح بھوننے کے بعد آنچ سے نیچے اتار لیں۔ اگر آپ چاہیں تو دہی بھی اس میں ڈال سکتی ہیں۔ نیچے اتار کر اس پر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht