Gingerbread Cookies Tips in Urdu - Gingerbread Cookies Totkay - Tip No. 7146

Urdu Totkay Gingerbread Cookies جنجربریڈ کوکیز (Tip No. 7146) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biscuit And Cookies in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gingerbread Cookies Recipe In Urdu

جنجربریڈ کوکیز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7146

صاف خشک پیالے میں میدہ،ادرک،بیکنگ پاؤڈر،نمک،دار چینی اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں۔
علیحدہ پیالے میں انڈا،براؤن شوگر اور مارجرین یا مکھن ڈال کر پھینٹیں۔
پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے میدے کا خشک مکسچر ملا لیں۔اس گندھے ہوئے میدے کو پلاسٹک میں لپیٹ کر کم از کم ایک سے دو گھنٹے کے لئے روم ٹمپریچر پر رکھ دیں۔
اوون کو 190C پر گرم کر لیں اور بیکنگ ٹرے کو چکنا کرکے اس میں بٹر پیپر لگا لیں۔
تیار کئے ہوئے میدے میں خشک میدہ چھڑک کر موٹی چپاتی بیل لیں اور کوکی کٹر کی مدد سے جنجر بریڈ مین کے شیپ میں کاٹ لیں۔
تیار کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں رکھ کر اوون میں رکھ دیں اور انھیں آٹھ سے دس منٹ بیک کر لیں۔
ٹرے کو اوون سے نکال لیں لیکن کوکیز کو مکمل ٹھنڈے ہونے سے پہلے ٹرے سے نہ اُٹھائیں۔
کوکیز کو بٹر پیپر پر رکھ کر ہلکا سا چینی کا شیرہ لگائیں پھر حسب پسند چیزوں سے سجا لیں تاکہ بچے خوش ہو جائیں۔

More From Biscuit And Cookies