Cream Pie Cookies Tips in Urdu - Cream Pie Cookies Totkay - Tip No. 7068

Urdu Totkay Cream Pie Cookies کریم پائی کوکیز (Tip No. 7068) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biscuit And Cookies in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cream Pie Cookies Recipe In Urdu

کریم پائی کوکیز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7068

مکھن اور چینی کو الیکٹرک بیٹر کی مدد سے اتنی دیر پھینٹیں کہ کریم کی شکل میں آ جائے۔
پھر اس میں انڈا،انڈوں کی زردیاں اور ونیلا ایسنس ڈال کر پھینٹیں۔
میدے میں بیکنگ پاؤڈر،بیکنگ سوڈا اور نمک ڈال کر ملائیں۔
پھر میدے کو مکھن والے مکسچر میں تھوڑا تھوڑا کرکے ملاتے جائیں اور ساتھ ہی بٹر ملک بھی تھوڑا تھوڑا ڈالتے جائیں۔
تیار مکسچر کو گرم کئے ہوئے اوون میں 200C پر بیکنگ ٹرے میں کھانے کے چمچ کی مدد سے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر ڈالیں اور بیک کرنے رکھ دیں۔
سات سے آٹھ منٹ بیک کرکے نکال لیں اور کوکیز کو مکمل طور پر ٹھنڈے کر لیں۔
کسٹرڈ بنانے کے لئے پین میں تین کھانے کے چمچ کارن فلار ایک چٹکی نمک اور چھ کھانے کے چمچ چینی ڈال کر ملائیں۔
پھر اس میں ایک پیالی دودھ اور آدھی پیالی فریش کریم ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
درمیانی آنچ پر رکھ کر چمچ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں ایک انڈے کی زردی کو ہلکا سا پھینٹ کر اس میں تھوڑا سا کسٹرڈ ڈال کر ملائیں۔
پھر اسے کسٹرڈ کے پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اُبال آنے دیں۔
چولہے سے اُتار کر اس میں ایک چائے کا چمچ ونیلا ایسنس ملا لیں۔
ڈھک کر ٹھنڈا کرنے فریج میں رکھ دیں۔
ایک کوکی پر کسٹرڈ کو پھیلا کر لگائے اور اس پر دوسرا کوکی رکھ دیں۔
اسی طرح سے سارے کوکیز تیار کر لیں اور اوپر سے چاکلیٹ ساس ڈال دیں اور ٹھنڈے ہونے پر ایئر ٹائٹ ڈبے میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔

More From Biscuit And Cookies