Ginger Biscuit Tips in Urdu - Ginger Biscuit Totkay - Tip No. 7253

Urdu Totkay Ginger Biscuit جنجر بسکٹ (Tip No. 7253) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biscuit And Cookies in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ginger Biscuit Recipe In Urdu

جنجر بسکٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7253

میدے کو چھان کر نمک،کوکو پاؤڈر اور ادرک پاؤڈر ملا کر رکھ لیں۔
انڈہ،چینی اور کوکنگ آئل کو ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں ایسنس شامل کر لیں۔
پھر اس مکسچر میں تھوڑا تھوڑا میدہ ڈال کر گوندھ لیں۔
دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ کر آدھے سے ایک انچ موٹا بیل لیں اور لمبے یا چوکور بسکٹ کاٹ لیں۔اوپر سے کانٹے سے ہلکے ہلکے نشان لگا دیں۔
اوون کو پندرہ سے بیس منٹ کے لئے 180C پر گرم کر لیں اور بیکنگ ٹرے میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا لیں۔بسکٹ کو تھوڑے تھوڑے فاصلے پر رکھ لیں۔
ٹرے کو اوون میں رکھ کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
شام کی چائے کے ساتھ ان بسکٹوں کا لطف اُٹھائیں۔
ان بسکٹس کو ائیر ٹائٹ ڈبے میں تین سے چار دن تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

More From Biscuit And Cookies