Tea Time Cookies Tips in Urdu - Tea Time Cookies Totkay - Tip No. 7096

Urdu Totkay Tea Time Cookies ٹی ٹائم کوکیز (Tip No. 7096) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biscuit And Cookies in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tea Time Cookies Recipe In Urdu

ٹی ٹائم کوکیز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7096

میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر چھان کر رکھ لیں اور چینی کو پیس لیں۔
چینی اور مکھن کو ملا کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں۔
پھر اس میں میدہ،نمک اور ونیلا ایسنس ڈال کر ملا لیں۔
دو چمچ کی مدد سے ملاتے ہوئے جب گندھے ہوئے آٹے کی شکل میں آ جائے (نہ آنے کی صورت میں ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے دیں) تو اسے رول کرکے پلاسٹک میں لپیٹ لیں اور ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھر فریج سے نکال کر حسب پسند شیپ میں کاٹیں (چاہیں تو آدھا آٹا الگ کرکے اس میں ایک چائے کا چمچ کوکو پاؤڈر ملا لیں) اور دو رنگ ملا کر بسکٹ بنائیں۔
پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر پندرہ سے بیس منٹ بیک کریں۔
اوون سے نکال کر شام کی چائے کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

More From Biscuit And Cookies