Gosht Madras Tips in Urdu - Gosht Madras Totkay - Tip No. 1043

Urdu Totkay Gosht Madras گوشت مدراس (Tip No. 1043) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gosht Madras Recipe In Urdu

گوشت مدراس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1043

اشیاء:
گوشت ایک کلو
لیموں ایک عدد
نمک ایک چمچہ
پیاز بڑاایک عدد
سرخ مرچ دو عدد
گھی ایک چوتھائی پیالی
سوکھا دھنیا دو چمچے
کالا زیرہ پسا ہوا ایک چمچہ
ہلدی آدھا چمچہ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
گوشت کی یخنی ایک پیالی
گرم مسالا پسا ہوا دوچمچے
سیاہ مرچ پسی ہوئی دو چمچے
ٹماٹر تین چار عدد
ترکیب:
گوشت کو صاف کر کے ایک انچ کے ٹکڑا کاٹ کر لیموں کا رس نچوڑ کر رکھ لیں ۔نمک بھی اس پر ڈال لیں ۔ پیاز اور لہسن کو باریک پیس لیں ۔سرخ مرچ ثابت بھی ساتھ ڈال دیں تاکہ وہ پیاز اور لہسن کے ساتھ مل جائیں ۔ گھی دیگچی میں ڈال کر گرم کریں اور پیاز، لہسن ،ثابت مرچ پسی ہوئی ڈال کر دو منٹ تک پکائیں ۔ اب سوکھا دھنیا، زیرہ، ہلدی ،ادرک اور سیاہ مرچ ڈال کر دومنٹ تک پکائیں ۔ گوشت کے ساتھ مل جائے ۔ جب گوشت نیچے لگنے لگے تو ٹماٹر اور یخنی ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک گھنٹہ تک پکائیں ۔ تاکہ گوشت گل جائے پھر گرام گوشت قدرے خشک ہو جائے ۔ شوربہ گاڑھا ہونا چاہیے۔

More From Gosht Aur Beef